Time 29 اکتوبر ، 2023
پاکستان

جب تک فلسطین کو آزادی نہیں ملتی، پاکستانی عوام ان کیساتھ ہیں: فضل الرحمان

فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فلسطین کی آزادی میں برابر کے شریک ہونے کا اعلان  کر دیا۔

کوئٹہ میں طوفان الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا پوری دنیا، مسلمان حکمرانوں کو پیغام دیاکہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہودی لابی کو واضح کرتا ہوں ہم نے تمہارے ایجنٹ کو شکست دی، تم جنہیں دہشتگرد کہتے ہو ہم انہیں مجاہد کہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں بچےشہید ہو رہے ہیں،ہزاروں بچے لاوارث ہوچکے، پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے،کیا دنیا اسرائیل کی جارحیت نہیں دیکھ رہی،کیا دنیا کو انسانی حقوق نظر نہیں آ رہے؟

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ 1967میں اسرائیل نے فلسطین پر حملہ کیا، گلی گلی کوچے سے عوام نے فلسطینی عوام کا ساتھ دینے کا عزم کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر متفقہ فیصلہ کیا جائے، جب تک فلسطین کو آزادی نہیں ملتی،پاکستانی عوام، ہمارے کارکن ان کےساتھ ہیں۔

مزید خبریں :