Time 30 اکتوبر ، 2023
کھیل

پاکستان ٹیم آج کولکتہ میں پریکٹس سیشن کرے گی

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

بخار سے صحتیابی کے بعد فاسٹ بولر حسن علی بھی ٹیم کےساتھ پریکٹس  میں حصہ لینے کیلئے تیار ہوگئے، پاکستان ٹیم آج کولکتہ میں پریکٹس سیشن کرے گی۔

فاسٹ بولر حسن علی کی صحت میں بہتری کے بعد آج قومی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیں گے، فاسٹ بولر چنئی میں بخار کا شکار ہوگئے تھے۔

ٹیم کے ترجمان کے مطابق بخار کی وجہ سے حسن علی جنوبی افریقا کیخلاف میچ نہیں کھیل پائے تھ،  پی سی بی میڈیکل پینل نگرانی کررہا، حسن علی تیزی سے صحتیاب ہو رہےہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کل دوپہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی، بنگلا دیش کیخلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم دن 2 سے 5  تک پریکٹس کرے گی جبکہ بنگلا دیشی ٹیم شام 6 سے رات 9 بجے تک پریکٹس کرے گی۔

پاکستان  31 اکتوبر منگل کے روز اپنا اگلا میچ ایڈن گارڈنز میں بنگلا دیش کے خلاف کھیل رہا ہے جبکہ اس سے قبل ورلڈ کپ میں پاکستان چھ میچ کھیل چکا ہے جس میں سے دو میچز میں فتح حاصل کی اور چار میں اسے شکست کا سامنا رہا۔

ٹیم پاکستان کیلئے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں لیکن  اس کیلئے پاکستان کو اپنے تینوں میچ جیتنا ہوں گے اور ساتھ ساتھ پاکستانی شائقین کو نیوزی لینڈ کی ناکامیوں کی دعا بھی کرنا ہوگی۔

پاکستان کے اگلے تین میچ بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ جبکہ نیوزی لینڈ کے تین میچ جنوبی افریقا، پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ شیڈولڈ ہیں۔

مزید خبریں :