14 جنوری ، 2013
کراچی....سیکیورٹی خدشات کے باعث پورے شہر میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔صوبائی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی بنا پر موبائل فون کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور شہرمیں موبائل فون سروس غیرمعینہ مدت تک بند کردی گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک کلفٹن، ڈیفنس اور آئی آئی چندریگر روڈ پر موبائل فون سروس بند کی گئی تھے۔دوسری جانب گزشتہ رات سے شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی غیر معینہ مدت تک کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ موبائل فون سروس کی اس غیر اعلانیہ بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔