31 اکتوبر ، 2023
برطانوی وزیرداخلہ سویلا بریورمین نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کو'نفرت مارچ' کا نام دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرداخلہ نے الزام لگایا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کرنے والوں کا مقصد اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔
وزیرِداخلہ کے متنازع بیان پر اراکین پارلیمنٹ اور مختلف تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
سربراہ اسکاٹش لیبر پارٹی انس سرور نے کہا کہ سویلا بریورمین کا بیان نفرت کے سلسلے کی کڑی ہے جو کمیونیٹیز کے مابین تناؤ کو ہوا دینے کا باعث ہوگا۔
برطانوی ٹوری بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا کہ سیویلا بریورمین کمیونٹیز میں تقسیم کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔
دوسری جانب رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ لاکھوں افراد کے احتجاج کو ہیٹ مارچ قرار دینا سویلا بریورمین کی جانب سے انتہائی خطرناک اور بے بنیاد بیان ہے۔