پاکستان
14 جنوری ، 2013

فیصل آباد: گیس لیکیج کے دھماکے سے گھر کی عمارت تباہ ،1 شخص جاں بحق

فیصل آباد: گیس لیکیج کے دھماکے سے گھر کی عمارت تباہ ،1 شخص جاں بحق

فیصل آباد…فیصل آبادمیں گیس لیکیج کے دھماکے سے گھر کی عمارت گرگئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ فیصل آباد کے علاقے محلہ فاروق آباد میں پیش آیا،جہاں ایک گھر کی عمارت میں گیس لیکیج کی وجہ سے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے گھر کی عمارت گرگئی۔ حادثے میں ملبے تلے دب کر حسن نامی ایک شخص موقع پر جاں بحق اور 4 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں اور مرنے والے شخص کی لاش کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔فیصل آبادمیں گیس لیکیج کے دھماکے سے گھر کی عمارت گرگئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ فیصل آباد کے علاقے محلہ فاروق آباد میں پیش آیا۔جہاں ایک گھر کی عمارت میں گیس لیکیج کی وجہ سے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے گھر کی عمارت گرگئی۔ حادثے میں ملبے تلے دب کر حسن نامی ایک شخص موقع پر جاں بحق اور 4 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں اور مرنے والے شخص کی لاش کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :