14 جنوری ، 2013
لاہور…پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کاکہناہے کہ طاہرالقادری کا ایجنڈا صرف اور صرف سستی شہرت حاصل کرنا ہے،وہ نیند سے جاگ جائیں،لانگ مارچ کاشوفلاپ رہا۔لاہورسے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ طاہرالقادری خودتو سہولتوں سے آراستہ کنٹینر میں خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے،لیکن عقیدت مندوں کو سردی میں ٹھٹھرنے کیلئے چھوڑ دیاگیا،ان کاکہناتھاکہ طاہرالقادری کا ایجنڈا صرف اور صرف سستی شہرت حاصل کرنا ہے،وہ ان سے اپیل کرتے ہیں کہ لانگ مارچ ختم کرکے واپس آکر اللہ اللہ کریں۔