14 جنوری ، 2013
مالاگا…اسپینش لالیگا میں بارسلونا اور اٹلیٹیکو میڈریڈ نے اپنے میچز جیت لئے، ریال میڈریڈ نے اپنا میچ برابر کھیلا، اسپین کے شہر مالاگا میں کھیلے جانیو الے میچ کا پہلا گول لیونل میسی نے مالاگا کے ڈیفینڈر کی غلطی کی وجہ سے کیا اور کاٹالانز کا برتری دلائی۔ دوسرا ہاف شروع ہونے کے پانچ منٹ بعد سیسک فیبریگاس نے یہ برتری 2-0 کردی اور پھر 82 میں منٹ میں تھیاگو نے اسکور 3-0 کردیا۔ بارسلونا نے یہ میچ 3-1 سے اپنے نام کیا۔ میڈریڈ اسپین میں کھیلے جانے والے ایک اور میچ میں ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم اٹلیٹیکو میڈریڈ نے ریال زاراگوزا کو 2-0 سے ہرا یا،۔ ٹیاگو اور فلکاو گول اسکوررز رہے۔ چیمپینز ریال میڈریڈ کے اور اوساسونا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔