Time 02 نومبر ، 2023
کھیل

محمد شامی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بھارتی بولر بن گئے

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی ون ڈے  ورلڈکپ میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

2 نومبر کو ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 33 ویں میچ  میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت کے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

سری لنکا کے خلاف شاندار بولنگ کرکے 5 وکٹیں لینے کے بعد محمد شامی ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

محمد شامی نے مجموعی طور پر 14 ولڈکپ مقابلوں میں 45 وکٹیں لی ہیں۔

 اس سے قبل یہ اعزاز سابق بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان کے پاس تھا جنہوں نے 23 مقابلوں نے 44 وکٹیں لی تھیں۔

واضح رہے کہ محمد شامی رواں ورلڈکپ میں 14 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جس میں 2 بار 5 وکٹیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد شامی مینز ورلڈکپ میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ( 4 بار) پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :