Time 04 نومبر ، 2023
پاکستان

گرفتاریوں سے ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو کرش کرنا ہے: ترجمان پی ٹی آئی

یہ لوگ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں: شعیب شاہین، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والوں نے اپنی حکومت میں 20 پریزائیڈنگ افسران اغوا کیے: خرم دستگیر— فوٹو: فائل
یہ لوگ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں: شعیب شاہین، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والوں نے اپنی حکومت میں 20 پریزائیڈنگ افسران اغوا کیے: خرم دستگیر— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کا آغاز ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے چیئرمین اسد قیصر کو گرفتار کر لیا گیا، اس طرزعمل سے یہ لوگ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ انتخابات کی تاریخ آگئی ہے، ہم ہر حلقے سے الیکشن لڑیں گے، جس ورکر کو ٹکٹ ملے گا وہ جیتے گا۔

پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ جس لیول پلیئنگ فیلڈ کا پی ٹی آئی مطالبہ کررہی ہے، انہوں نے خود اُسے 9 مئی کو آگ لگا دی تھی۔

میزبان شاہزیب خانزادہ سے  بات چیت میں انہوں نے مزید کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والوں نے اپنی حکومت میں 20 پریزائیڈنگ افسران اغوا کیے تاکہ اپنی مرضی کے نتائج حاصل کر سکیں۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ 2018 میں پاکستان کی تاریخ کے بدترین انتخابات ہوئے تھے۔

ادھر سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ تو مسلم لیگ ن کو بھی کبھی نہیں ملی۔

مزید خبریں :