کھیل
14 جنوری ، 2013

انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی کامیاب

انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی کامیاب

لندن … انگلش پریمیئر لیگ فٹ بال میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیور پول کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیدی جبکہ آرسنل کو مانچسٹر سٹی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اولڈ ٹریفرڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو وین پرسی نے برتری دلائی، دوسرے ہاف میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ 54 ویں منٹ میں وڈچ نے گول کرکے یہ برتری دگنی کردی، تین منٹ بعد اسٹرج نے لیورپول کی طرف سے گول کیا۔ میچ 2-1 سے مانچسٹر یونائیٹڈ نے جیت لیا۔ ایک اور میچ میں چیمپئنز مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو 2-0 سے ہرا دیا۔سٹی کی جانب سے ملنر اور جیکو نے گول اسکور کئے۔ دوسری جانب ڈچ فٹبال لیگ میں واسکو ڈی گاما نے آیاکس کو 1-0 سے ہرا دیا۔ وینڈل نے واسکو ڈی گاما کی طرف سے پہلا گول 15ویں منٹ میں اسکور کیا۔ 59 ویں منٹ میں ڈی جونگ نے آیاکس کیلئے میچ برابر کرنے کا ایک سنہری موقع ضائع کیا۔

مزید خبریں :