08 نومبر ، 2023
سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سرفراز احمد کو اپنا پسندیدہ کپتان قرار دے دیا۔
سابق فاسٹ بولر محمد عامر، عماد وسیم اور سابق کرکٹر عبد الرزاق جیونیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے ورلڈکپ کی صورتحال پر گفتگو کی۔
دوران پروگرام ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد عامر نے سرفراز احمد کو اپنا پسندیدہ کپتان قرار دیا ۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف افغانستان کی شکست پر عمادوسیم نے کہا کہ میکس ویل نے ون ڈے کی تاریخ کی بہترین اننگز کھیلی جب کہ پاکستان کی ٹیم میں اسپنر کی کمی ہے۔
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ آسٹریلیا افغانستان میچ ورلڈکپ کا تاریخی میچ تھا جس دوران میکس ویل کپتان کو گائیڈ کررہا تھا۔