15 جنوری ، 2013
کراچی…پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے بسم اللہ خان اور عماد علی خان پر لگائی جانے والی ایک سال کی پابندی تین ماہ پہلے ہی اٹھالی۔ گزشتہ سال اپریل میں گوجرنوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پیٹرنز ٹرافی کے میچ میں لڑائی جھگڑا کرنے پر پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے بلوچستان کے بسم اللہ خان اور عماد علی خان پر ایک ایک سال کی پابندی لگادی تھی اور بسم اللہ خان کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی ختم کردیا گیا تھا، جس کے خلاف بسم اللہ خان نے اپیل دائر کی تھی جس پر پی سی بی نے ان پر لگائی جانے والی پابندی تین ماہ پہلے ہی ختم کردی ، دونوں کھلاڑیوں پر 19اپریل کو پابندی ختم ہونا تھی۔