Time 10 نومبر ، 2023
کھیل

بی بی ایل: میلبرن اسٹیڈیم کا مخصوص ایریا ’پاکستان سے منسوب

حارث رؤف اور اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے/ فوٹو سوشل میڈیا
حارث رؤف اور اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے/ فوٹو سوشل میڈیا

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ ( بی بی ایل)  میں میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم ( ایم سی جی)کا ایک اسٹینڈ ‘پاکستان بے‘ سے منسوب کردیا گیا۔

میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کے اسٹینڈکے مخصوص ایریاکو’پاکستان بے‘کا نام دیاگیا ہے جہاں میلبرن اسٹارز کے مداح ’ پاکستان بے‘میں بیٹھ کر ابتدائی 3 ہوم میچز دیکھ سکیں گے۔

حارث رؤف اور اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔

 بگ بیش لیگ کے ابتدائی تین میچز 13 دسمبر ، 2 اور 6 جنوری کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلےجائیں گے۔

دوسری جانب میلبرن اسٹارز نے پاکستانی فاسٹ بولرحارث رؤف کےنام سے ممبرشپ کا بھی آغازکردیا ہے۔

ممبرشپ حاصل کرنے والے فینز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان بے میں بیٹھ کرمیچ دیکھیں گے، ایم سی جی کی مخصوص سیٹوں کی فروخت بھی پاکستان بےکےن ام سےشروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :