Time 10 نومبر ، 2023
پاکستان

نگران پنجاب حکومت کا اسموگ میں کمی کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن اٹھانے کا فیصلہ

بارشوں کے بعد محکمہ ماحولیات کے ساتھ مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا: محسن نقوی— فوٹو:فائل
بارشوں کے بعد محکمہ ماحولیات کے ساتھ مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا: محسن نقوی— فوٹو:فائل

نگران پنجاب حکومت نے  اسموگ میں کمی کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھاکہ بارشوں کے بعد محکمہ ماحولیات کے ساتھ مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کل سے بازار کھل جائیں گے اور ریسٹورنٹ شام 6 بجے کے بعد کھلیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسموگ کے باعث لگائی گئی حالیہ پابندیاں کل سے ہٹا دی جائیں گے۔

مزید خبریں :