آئس لینڈ کے بلیو لیگون میں 24 گھنٹوں میں 1000 سے زائد زلزلے کے جھٹکے

بلیو لیگون کو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا ہے کیونکہ وہاں زلزلے کے جھٹکوں کی سرگرمیاں جاری ہیں/ فوٹو اے پی
بلیو لیگون کو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا ہے کیونکہ وہاں زلزلے کے جھٹکوں کی سرگرمیاں جاری ہیں/ فوٹو اے پی

آئس لینڈ کے بلیو لیگون میں 24 گھنٹوں میں ایک ہزار  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آئس لینڈ کے بلیو لیگون کا شمار دنیا کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہے، بلیو لیگون ایک آتش فشاں والا علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں سیاح رخ کرتے ہیں۔

بلیو لیگون کو خوبصورت گرم پانی کے تلاب بناتے ہیں جن کی دلکشی ان کا  دودھیا نیلا رنگ بڑھا دیتی ہے جو تیراکی کے شوقین افراد کا مسکن ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کے مسلسل جھٹکوں کے باعث بلیو لیگون کو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

فوٹو وی ڈبلیو
فوٹو وی ڈبلیو

آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1400 کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4 اور اس سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سب سے شدید زلزلہ 4.8 شدت کا تھا جو جمعرات کی دوپہر بلیو لیگون کے جنوب میں تقریباً ایک میل کے فاصلے پر واقع ایک پہاڑ Þorbjörn کے مغرب میں محسوس کیا گیا جسے 25 اکتوبر کو سرگرمی شروع ہونے کے بعد سے یہ سب سے بڑا  زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :