Time 14 نومبر ، 2023
پاکستان

کراچی میں آج تیز دھوپ نکلنے اور موسم خشک رہنے کا امکان

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں آج تیز دھوپ اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے اور شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 3کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

مزید خبریں :