15 جنوری ، 2013
کراچی…ملک کی سیاسی صورتحال ، اسلام آباد میں دھرنے اورسپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی گرفتاری کے حکم باعث کراچی اسٹاک میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 407 پوائنٹس سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔ اور کے ایس ای 100 انڈیکس 16 ہزار 226 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا۔اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی میدان میں آئے روز کی ہلچل کے باعث سرمایاکاروں کا رحجان شیئرز کی فروخت میں بڑھ گیا ہے۔انتخابی سال ہونے کے باعث سرمایاکار شیئرز کی خریداری میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔