پاکستان
15 جنوری ، 2013

طاہر القادری لانگ مارچ کرکے اپنی قوت ضائع کررہے ہیں، میاں افتخار

 طاہر القادری لانگ مارچ کرکے اپنی قوت ضائع کررہے ہیں، میاں افتخار

پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ طاہر القادری لانگ مارچ کرکے اپنی قوت ضائع کررہے ہیں۔پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے قائد طاہر القادری کس اختیار کے تحت اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بات کررہے ہیں۔ عوام نے بھی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والوں کو اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادی کا اقدام مجرمانہ بھی ہے۔ غیر آئینی اور غیر قانونی بھی ہے۔

مزید خبریں :