پاکستان
15 جنوری ، 2013

وزیر اعظم کی گرفتاری کے حکم، صدر زرداری اتحادیوں سے مشاورت کرینگے

 وزیر اعظم کی گرفتاری کے حکم، صدر زرداری اتحادیوں سے مشاورت کرینگے

اسلام آباد…سپریم کورٹ کی طرف سے وزیر اعظم کی گرفتاری کے حکم پر مشاورت کیلئے صدر آصف علی زرداری اتحادی رہنماوٴں سے جلدمشاورت کریں گے۔ جیو نیوز کو ذرائع نے بتایاہے کہ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اے این پی،ایم کیو ایم ،مسلم لیگ ق،بی این پی عوامی اور فاٹاکے رہنما شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک شرکاء کو آئینی امور پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے کور گروپ کا اجلاس بھی ہوگا، جس میں موجودہ صورت حال پرغورکیساتھ مستقل کی حکمت عملی تیارکی جائیگی۔

مزید خبریں :