پاکستان
15 جنوری ، 2013

وزیر اعظم کی گرفتاری کا حکم، کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ

کراچی…وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی گرفتاری کے حکم کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کرکے کاروبار بند کرادیا۔احتجاجی مظاہرین نے شاہراہوں پر ٹائر جلائے اور سڑکیں بند کرادیں جبکہ گاڑیوں میں پھنسے افراد سے لوٹ مار بھی کی گئی۔وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی گرفتاری کے حکم کی خبر پھیلتے ہی شہر کی مصروف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا،ہر کوئی افرا تفری میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوتا نظرآیا،بعد میں شارع فیصل پر ایف ٹی سی بلڈنگ کے پاس اورجناح برج پر مائی کلاچی روڈ کے قریب مشتعل افراد نے جلاوٴ گھیراوٴکیا اور ٹائر جلاکر سڑک بند کردی۔بعض شرپسند مسلح افراد نے گاڑیوں میں پھنسے افراد سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار بھی کی ،ان سے موبائل فون اور نقد رقم چھین لی ۔کراچی کے دیگر علاقوں میں کورنگی چمڑا چورنگی انڈسٹریل ایریا ،ڈیفنس ڈیلٹن مارکیٹ ، لانڈھی ،قائدآباد ،نیشنل ہائی وے ، گلشن حدید ، ماری پور روڈاور اولڈ سٹی ایریا میں ہوائی فائرنگ کر کے دکانیں بند کرادی گئیں اور مشتعل افراد نے سڑکوں پر جلاوٴ گھیراوٴ کرکے ہنگامہ آرائی کی،جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا،لوگوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا۔

مزید خبریں :