15 جنوری ، 2013
کراچی…امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے وزیرا عظم راجا پرویز اشرف کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہاہے کہ فوج اپنی توجہ آئینی ذمہ داریوں تک محدود رکھے کسی بھی غیر آئینی اقدام سے گریز کرے۔ ادارہ نورحق کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ ملک بالخصوص کراچی کے حالات کے پیش نظر فی الفور عام انتخابات کی تاریخ اور نگراں حکومت کا اعلان کیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کراچی بدامنی کیس میں واضح فیصلہ سناتی تو مجرم بے نقاب ہوجاتے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا عمل فوج کی نگرانی کے بغیر کیاجا رہاہے اور جعلی انتخاب اور ٹھپا مافیا کے مفاد میں ہے۔