پاکستان
15 جنوری ، 2013

پنجاب اسمبلی کے سامنے جمہوریت کے حق میں سول سوسائٹی کا مظاہرہ

 پنجاب اسمبلی کے سامنے جمہوریت کے حق میں سول سوسائٹی کا مظاہرہ

لاہور…لاہورمیں سول سوسائٹی نے جمہوری نظام کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا اورکہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا لانگ مارچ جمہوری نظام ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے ۔مظاہرے میں معروف ڈریس ڈیزائنر بی جی سمیت وکلا،طلبا ،سیاسی جماعتوں اورسول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر طاہر القادری لانگ مارچ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے جبکہ وزیر اعظم کیخلاف حالیہ فیصلے سے غیرجمہوری طاقتوں کے عزائم کو تقویت ملی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان حالات میں سخت فیصلے جمہوریت ڈی ریل کرسکتے ہیں ، اداروں کو اپنی اپنی حدود میں کام کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :