پاکستان
15 جنوری ، 2013

سپریم کورٹ کے حکم میں وزیراعظم کی گرفتاری کا کہیں نہیں لکھا ،نائیک

 سپریم کورٹ کے حکم میں وزیراعظم کی گرفتاری کا کہیں نہیں لکھا ،نائیک

اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے حکم میں کہیں نہیں لکھا کہ وزیراعظم کوگرفتارکیاجائے، یہ فیصلہ نیب تحقیقات کے بعد کرے گا۔جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے بات کرتے ہوئے وزیرقانون فاروق نائیک نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے میں کہیں نہیں لکھا کہ وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائرکیاجائے۔ پہلے چیئرمین نیب فیصلہ کریں گے کہ کیس فائل ہوگایانہیں پھرتحقیقات ہوں گی۔ پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ انتخابات ملتوی ہوں اورالیکشن کمیشن تحلیل کیاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کے مطالبات آئین کی خلاف ورزی ہیں، نگراں وزیراعظم بنانے میں عدلیہ اورفوج کاکوئی کردارنہیں ہوتا۔ فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں تبدیلی کیلئے آئین میں ترمیم کرنی ہوگی۔ بیس، پچیس ہزارافرادلاکراحتجاج کرناملک کوبدنام کرنے جیساہے۔ فاروق نائیک نے طاہرالقادری سے درخواست کی کہ جمہوریت کودھچکا پہنچانے والا کوئی کام نہ کریں اورسب ادارے اپنے دائرہ کارمیں رہ کرکام کریں توجمہوریت کوتقویت ملے گی۔

مزید خبریں :