15 جنوری ، 2013
کراچی…ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ کرتے ہوئے پارلیمنٹیرینز کو جاری عارضی پاسز منسوخ کر دیئے گئے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف حکام کو وزارت دفاع کی جانب سے پارلیمنٹیرینز کے عارضی پاسز منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس کی حدود میں آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ صرف مسافروں کو ایئرپورٹس میں داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ غیر متعلقہ افراد ایئرپورٹس کی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔