پاکستان
15 جنوری ، 2013

نجی کمپنی کے اشتراک سے لاہور، کراچی نائٹ کوچ کا آغاز

لاہور…پاکستان ریلوے نے نجی کمپنی کے اشتراک سے لاہور اور کراچی کے درمیان نائٹ کوچ کے نام سے نئی ٹرین چلادی ہے، لاہورریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی افتتاحی تقریب میں جی ایم ریلوے جنید قریشی کا کہنا تھا کہ نائٹ کوچ روزانہ شام چھ بجے لاہورسے چل کر اٹھارہ گھنٹے میں کراچی پہنچا کریگی ،انھوں نے بتایا کہ نئی ٹرین 14 بوگیوں پر مشتمل ہوگی۔ٹرین میں ایک اے سی سلیپر، دو اے سی اسٹینڈرڈ اور سات اکانومی کوچز ہوں گی۔

مزید خبریں :