پاکستان
15 جنوری ، 2013

منہاج القران نے رحمان ملک اور ایس ایس پی اسلام آباد کیخلاف FIRکٹوادی

اسلام آباد…تحریک منہاج القرآن نے کلثوم پلازہ کے قریب فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست تھانہ کوہسار میں جمع کرا دی ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور ایس ایس پی اسلام آباد کو نامزد کیا گیا ہے۔رحمان ملک اور ایس ایس پی اسلام آباد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے اسلام آباد کے تھانہ کوہسا ر میں جمع کرائی گئی درخواست کے مدعی تحریک منہاج القرآن کے چیف کو آرڈینیٹر محمد حنیف مصطفوی ہیں ۔ انہوں نے یہ درخواست تحریک کی مرکزی میڈیا کونسل کے سربراہ سردار منصور خان کے ہمراہ تھانہ کوہسار میں جمع کرائی۔

مزید خبریں :