پاکستان
15 جنوری ، 2013

فوج کسی بھی غیر آئینی اقدام سے گریز کرے،محمد حسین محنتی

کراچی…امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے وزیرا عظم راجا پرویز اشرف کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہاہے کہ فوج اپنی توجہ آئینی ذمہ داریوں تک محدود رکھے کسی بھی غیر آئینی اقدام سے گریز کرے۔ادارہ نورحق کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ ملک بالخصوص کراچی کے حالات کے پیش نظر فی الفور عام انتخابات کی تاریخ اور نگراں حکومت کا اعلان کیا جائے۔

مزید خبریں :