پاکستان
16 جنوری ، 2013

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی دوبارہ خلاف ورزی، لانس نائیک شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی دوبارہ خلاف ورزی، لانس نائیک شہید

راولپنڈی…بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی دوبارہ خلاف ورزی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک اشرف شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ہاٹ اسپرنگ اور جندروٹ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک اشرف شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق واقعہ لائن آف کنٹرول پرکنڈی پوسٹ پرپیش آیا، جہاں بھارتی فوج نے رات 10بجے سے11بجے کے درمیان بلااشتعال فائرنگ کی۔


مزید خبریں :