پاکستان
16 جنوری ، 2013

کوئٹہ: علمدار روڈ پر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول

کوئٹہ: علمدار روڈ پر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول

کوئٹہ…کوئٹہ کے علمدار روڈ پربم دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں ایک شخص کو اسنوکر کلب میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جیونیوز کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں علمدار روڈ کے رحمت اللہ چوک پر واقع اسنوکر کلب کو دیکھا جاسکتا ہے، جہاں رحمت اللہ چوک کے ساتھ معمول کی ٹریفک جاری تھی کہ اچانک ایک شخص دوڑتا ہوا اسنوکر کلب میں داخل ہوا اور اس کے چند ہی لمحات بعد دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے بعد عمارت کا مین دروازہ باہر آ گرا جس کی زد میں ایک موٹرسائیکل سوار بھی آیا۔ فوٹیج میں دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی دوران قائد آباد تھانے کی پولیس کی موبائل سے ایس ایچ او جعفر علی کو بھی اترتے دیکھا جاسکتا ہے جو دوسرے دھماکہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔



مزید خبریں :