کاروبار
24 فروری ، 2012

کے ایس ای 100 انڈیکس45 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کے ایس ای 100 انڈیکس45 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی … کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی اور انڈیکس45 ماہ کی بلند ترین سطح 12 ہزار 700 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔ جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان دونوں ٹریڈنگ سیشنز میں برقرار رہا۔ سرمایہ کار سیمنٹ اور فرٹیلائزر اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 191 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12 ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہوا، جو جون 2008ء کے بعد انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔ کاروباری حجم 18 کروڑ شئیرز رہا۔ سب سے زیادہ کام جہانگیر صدیقی کمپنی کے شئیرز میں ہوا جس کی قیمت 7 پیسے اضافے سے 10 روپے 44 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس243 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11 ہزار 845 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں :