16 جنوری ، 2013
ملتان…ملتان کی بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات میں بی اے اور بی ایس سی کے ضمنی امتحان 2012 میں شریک کچھ مخصوص امیداروں کی جوابی کاپیاں مارکنگ سے پہلے ایک ہاسٹل میں لا کر حل کئے جانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ اس ویڈیو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 30 سے 40 ہزار روپے لے کر کئی طلبا کے انگلش کے پیپر میں کامیابی کی ضمانت دی جاتی ہے۔