پاکستان
16 جنوری ، 2013

ایل اوسی: پاک فوج کے ڈی جی ایم او بھارتی ہم منصب سے احتجاج کرینگے

ایل اوسی: پاک فوج کے ڈی جی ایم او بھارتی ہم منصب سے احتجاج کرینگے

راولپنڈی…بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے ڈی جی ایم او بھارتی ہم منصب سے آج احتجاج کریں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی ایم او آج ساڑھے نو بجے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کریں گے۔پاک فوج کے ڈی جی ایم او بھارتی ہم منصب سے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر بھارتی کی جانب سے جنگ بندی کے خلاف ورزی پر احتجاج کریں گے،گزشتہ رات بھارتی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی اور جند روٹ میں فائرنگ سے پاکستانی لارنس نائیک اشرف شہید ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :