16 جنوری ، 2013
لندن…آسمان پر تیرتے بادل اب ہوئی بات پرانی ہوگئی ہے اوربرطانوی مصور نے انھیں کمروں میں بسالیاہے۔لندن میں معروف آرٹسٹ برنڈناٹ سمائیلڈ کی تصویری نمائش دیکھنے والے جیسے ہی ہال میں داخل ہوتے ہیں تو تیرتے بادلوں کو دیکھ کرحیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔ان شاہکارتصویروں پرحقیقت کا گمان ہوتا ہے اوروہ اس میں کھوسے جاتے ہیں۔ نمائش میں مختلف مجسمے بھی ایک نئی جدت کے ساتھ رکھے گئے ہیں جس میں آرٹ کے دل دادہ لوگ خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔