دنیا کی سب سے زیادہ دانت والی خاتون کے منہ میں کتنے دانت ہیں؟

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ کلپنا بالن نے انوکھا عالمی ریکارڈ بنایا/ فوٹو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ کلپنا بالن نے انوکھا عالمی ریکارڈ بنایا/ فوٹو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

بھارتی خاتون نے منہ میں سب سے زیادہ دانت ہونے کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام در ج کرالیا۔

ویسے تو قدرتی طور پر ہر انسان کے منہ میں 32 دانت ہوتے ہیں جنہیں مکمل دانت سمجھاجاتا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے منہ میں 32 سے زیادہ دانت ہوتے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ کلپنا بالن نے انوکھا عالمی ریکارڈ بنایا جس کی وجہ ان کے منہ میں 38 دانتوں کا ہونا ہے اور اس لیے انہیں سب سے زیادہ دانت والی خاتون کا اعزاز حاصل ہے۔

کلپنا کے نچلے جبڑے میں 4 اضافی دانت ہے اور  اوپری جبڑے میں 2 دانت ہیں۔

اس سے قبل مردوں کی فہرست میں یہ ریکارڈ کینیڈا کے ایوانو میلون کے پاس ہے جن کے منہ میں 41 دانت گنے گئے تھے۔

اضافی دانتوں کی موجودگی کے لیے طبی اصطلاح ہائپرڈونٹیا یا پولی ڈونٹیا ہے اور دنیا بھر میں ایسے لوگوں کی شرح 3.8 فیصد ہے۔

مزید خبریں :