16 جنوری ، 2013
راولپنڈی…پاک فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور پاکستانی اہلکار کی شہادت پر بھارت سے احتجاج کیا ہے۔پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔جس میں پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے گذشتہ رات دوبارہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعے پر احتجاج کیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹرمیں بھارتی فوج نے گذشتہ رات بلااشتعال فائرنگ کی۔جس سے پاک فوج کے نائیک اشرف شہید ہوگئے۔ واقعہ لائن آف کنٹرول پر واقع کنڈی پوسٹ پررات دس سے گیارہ بجے کے درمیان پیش آیا۔