امریکی یوٹیوبر کا عجیب چیلنج، 7 دن تک خود کو زندہ دفن کرلیا

مسٹر بیسٹ نے 2021 میں بھی ایسا ہی کرتب دکھایا تھا لیکن اس کی مدت صرف 50 گھنٹوں پر مشتمل تھی/ فوٹو اسکرین گریب
مسٹر بیسٹ نے 2021 میں بھی ایسا ہی کرتب دکھایا تھا لیکن اس کی مدت صرف 50 گھنٹوں پر مشتمل تھی/ فوٹو اسکرین گریب

مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور امریکی یوٹیوبر نے اپنے فالوورز کے لیے منفرد چیلنج کرتے ہوئے خود کو 7 دن تک کے لیے زندہ دفن کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی یوٹیوبر کا نام جمی ڈونلڈسن ہے جس کے یوٹیوب پر 212 ملین فالوورز ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مسٹر بیسٹ نے اپنے فالوورز کو حیرت میں مبتلا کرنے کے لیے انوکھا اور خطرناک کرتب دکھایا اور ایک تابوت میں خود کو بند کرکے منوں مٹی تلے زندہ دفن کرلیا۔

تابوت میں یوٹیوبر نے اپنے لیے تمام تر حفاظتی اقدام کیے، کھانے پینے کی سہولت سے لے کر آکسیجن بھی یوٹیوبر کو فراہم کی جارہی تھی جب کہ تابوت میں کیمرا اور واکی ٹاکی کا بھی استعمال کیا گیا تھا جس کی مدد سے اپنے پورے ایک ہفتے کی سرگرمی کو یوٹیوبر نے اپنے فالوورز کے لیے ریکارڈ کیا۔

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسٹر بیسٹ پر ان کی ٹیم کی نگرانی بھی تھی اور وہ واکی ٹاکی سے اپنی ٹیم سے رابطے میں بھی تھے جب کہ ٹیم کی جانب سے یوٹیوبر کے تابوت پر 20 ہزار پاؤنڈز مٹی ڈالی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر بیسٹ نے 2021 میں بھی ایسا ہی کرتب دکھایا تھا لیکن اس کی مدت صرف 50 گھنٹوں پر مشتمل تھی۔

مزید خبریں :