پاکستان
16 جنوری ، 2013

وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم، سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال

وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم، سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال

کراچی … سپریم کورٹ کی طرف سے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی گرفتاری کے حکم پر سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی جارہی ہے، کئی علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہوگئے۔ جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے، شہر بند ہوگیا اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ تنگوانی اور کندھ کوٹ میں بازار بند ہیں اور کئی علاقوں میں نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی۔ کشمور کے قریب انڈس ہائی وے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے دھرنا دے رکھا ہے جس سے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔ ٹھٹھہ کے شہر جاتی اور سجاول میں بھی ہڑتال کی جارہی ہے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور ماتھیلو میں ہنگامہ آرائی کے بعد بی اے اور بی ایس سی کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ کالج پرنسپل غلام شبیر میمن کا کہنا ہے کہ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں بھی آج ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :