پاکستان کا مشہور گانا 'ہے جذبہ جنون' کی ریکارڈنگ باتھ روم میں کی: علی عظمت کا انکشاف

پاکستان کے مشہور گلوکار علی عظمت نے اپنے مشہور گانے 'ہے جذبہ جنون' کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

سابق کرکٹر شعیب اختر کے پروگرام میں علی عظمت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس دوران انہوں نے میوزک انڈسٹری سمیت اپنے مختلف گانوں کے حوالے سے بات چیت کی۔

دوران گفتگو گلوکار علی عظمت نے بتایا کہ ہماری کوٹیج (یعنی چھوٹی) سی میوزک انڈسٹری ہے، ہمیں پیچھے سے کوئی بڑی مشین نہیں چلا رہی، ہم گھروں میں بیٹھ کر میوزک بنانے والے لوگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے گانا 'سیونی' اور 'ہے جذبہ جنون' باتھ روم میں ریکارڈ کروائے۔

گلوکار نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس کراچی کے علاقے طارق روڈ پر ایک چھوٹا سا اسٹوڈیو تھا جو کافی گندا بھی تھا، مجھے کہا گیا آپ باتھ روم میں جا کر گانا ریکارڈٖ کروا دیں، اس باتھ روم کی دیواروں پر گتے لگے ہوئے تھے اور سانس نہیں آتا  تھا، گانا وہاں ریکارڈ ہوا اور اتنا(ہٹ) مشہور ہوگیا۔

مزید خبریں :