پاکستان
Time 24 نومبر ، 2023

عمران خان کا 9 مئی کے مقدمے میں اٹک پولیس کی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے مقدمے میں اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

اٹک پولیس کی ٹیم 9 مئی کے مقدمے میں چئیرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کیلئے اڈیالا جیل پہنچی۔ 

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی اور کہا کہ وکلا کی موجودگی میں 9 مئی واقعات پربیان ریکارڈ کراؤں گا۔

ذرائع نے بتایاکہ اٹک پولیس ٹیم شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی۔

خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی کا مقدمہ اٹک کے تھانہ حضرو میں درج کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 9 مئی واقعات پر فیصل آباد، گوجرانوالا اور قصور ٹیم بھی جیل میں تحقیقات کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اڈیالا جیل میں قید ہیں۔

مزید خبریں :