کراچی میں رواں ماہ کانگو وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں رواں ماہ کانگو وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نےکراچی میں کانگو وائرس کے ایک  اورکیس کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا 55 سالہ شخص تنولی کالونی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ کانگو وائرس میں مبتلا شخص کو دو روز قبل جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مریض کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد آج کانگو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت قدرے بہتر ہے۔ محکمہ صحت محکمہ لائیو اسٹاک سے مکمل رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ یہ رواں ماہ کراچی سے کانگو کا دوسرا کیس ہے۔ اس سے قبل متاثرہ شخص علاج کے بعد صحتیاب ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :