Time 26 نومبر ، 2023
جرائم

ڈی آئی خان: ایف آئی اے انسپکٹر بن کر بھتہ وصول کرنیوالا پولیس کانسٹیبل گرفتار

ہیڈکانسٹیبل انعام اللہ خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کر کے بھتہ وصول کرتا تھا: ایف آئی اے/ فائل فوٹو
ہیڈکانسٹیبل انعام اللہ خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کر کے بھتہ وصول کرتا تھا: ایف آئی اے/ فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ہیڈکانسٹیبل انعام اللہ خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کر کے بھتہ وصول کرتا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے متعدد ٹریول ایجنسیز کو دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کیا جبکہ ملزم نے پیٹرول اور ڈیزل ایجنسیوں سے بھی بھتے کے نام پر بھاری رقوم وصول کی۔

 ایف آئی اےکے مطابق ملزم سے افغان سیٹیزن کارڈ اور ایف آئی اے کا جعلی کارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر  دی گئی ہے۔

مزید خبریں :