پاکستان
Time 27 نومبر ، 2023

ایم کیو ایم پاکستان نے نئی آئینی ترمیم کو انتخابی مہم کا حصہ بنا لیا

نئی آئینی ترمیم کے ذریعے عوام کو بااختیار بنایا جائے: خالد مقبول صدیقی کا کورنگی میں جلسے سے خطاب/ فائل فوٹو
نئی آئینی ترمیم کے ذریعے عوام کو بااختیار بنایا جائے: خالد مقبول صدیقی کا کورنگی میں جلسے سے خطاب/ فائل فوٹو

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے نئی آئینی ترمیم کو انتخابی مہم کا حصہ بنا لیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں جلسے سے خطاب میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا کہ نئی آئینی ترمیم کے ذریعے عوام کو بااختیار بنایا جائے۔

جلسے سے خطاب میں سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے صوبائی خودمختاری وزیراعلیٰ ہاؤس کے لیے نہیں دی تھی، صوبائی خودمختاری نے میرے شہر کے نوجوانوں کو بے روزگار کیا ہے، ہمیں اسمبلی میں آئینی ترمیم کرکے دیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ  5 سال کے لیے سندھ ہمارے حوالے کر دیں تو ہمارے کام کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو کوئی لاڑکانہ میں بھی ووٹ نہیں دے گا، اب وزارتوں پر بات نہیں ہو گی، اب ہمیں اختیار عوام کے ہاتھوں میں چاہیے۔

مزید خبریں :