Time 28 نومبر ، 2023
پاکستان

مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات کیلئے 35 رکنی مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

(ن) لیگ کا مرکزی پارلیمانی بورڈ انتخابات میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گا—فوٹو: فائل
(ن) لیگ کا مرکزی پارلیمانی بورڈ انتخابات میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گا—فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات کے لیے 35 رکنی مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کی منظوری دے دی اور  نواز شریف کی منظوری پر چیئرمین سینٹرل الیکشن سیل اسحاق ڈار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مرکزی پارلیمانی بورڈ میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور  مریم نواز سمیت ملک بھر سے ارکان شامل کیے گئے ہیں۔

(ن) لیگ کا مرکزی پارلیمانی بورڈ انتخابات میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گا۔

مزید خبریں :