پاکستان
17 جنوری ، 2013

پاکستان سے سیاسی صورتحال تنہاٹھیک کرنیکامطالبہ درست نہیں، وزیر خارجہ

 پاکستان سے سیاسی صورتحال تنہاٹھیک کرنیکامطالبہ درست نہیں، وزیر خارجہ

نیویارک… وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ 10 برس میں امریکا، افغانستان کی صورتحال پرقابوپانے میں ناکام رہا ہے، پاکستان سے سیاسی صورتحال تنہاٹھیک کرنیکامطالبہ درست نہیں، امریکی موجودگی کے باوجودافغانستان میں منشیات کی کاشت 3ہزارگنابڑھی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پرفائرنگ نے پاک بھارت تعلقات پرنئے سوال اٹھائے ہیں، پاک امریکامذاکرات میں خاموش سفارت کاری جاری ہے، افغانستان سے انخلامثبت ہے لیکن امریکاکومستحکم افغانستان چھوڑناہوگا۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرشکیل آفریدی ہیرونہیں ویلن ہے، ڈاکٹرشکیل آفریدی نے پولیومہم کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

مزید خبریں :