Time 01 دسمبر ، 2023
پاکستان

فیض آباد دھرنا کمیشن نے نگران وزیر فواد حسن فواد کو طلب کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیض آباد دھرنا کمیشن نے نگران وزیر اور سابق سیکریٹری ٹو پی ایم فواد حسن فواد کو طلب کرلیا ۔

فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سیکرٹری اور نگران وزیر فواد حسن فواد کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 5 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد نے 22 نومبر 2017 کے اجلاس کے منٹس درج کیے تھے۔

واضح رہے کہ سابق آئی جی ڈاکٹر اختر علی شاہ کی سربراہی میں دھرنا کمیشن اسلام آباد میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سلسلے میں کمیشن سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ سے ملاقاتیں کرچکا ہے ۔

مزید خبریں :