17 جنوری ، 2013
کراچی …گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف کوٹیلی فون کرکے ان سے انکے چھوٹے بھائی میاں عباس شریف کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر گورنرسندھ نے الطاف حسین کیطرف سے نوازشریف کیلیے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔اس موقع پر نوازشریف نے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی منظرامام کے قتل کی مذمت کی، اور گورنر سندھ سے تعزیت کی۔