پاکستان
18 جنوری ، 2013

حکومت اور اتحادیوں سے معاہدے پر عملدرآمد کرائینگے، طاہرالقادری

حکومت اور اتحادیوں سے معاہدے پر عملدرآمد کرائینگے، طاہرالقادری

لاہور … تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں سے کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد بھی کرائیں گے، اگر معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو انتہائی اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام آباد میں دھرنے کے بعد لاہور واپسی پر ساتھیوں کیساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ لانگ مارچ کامیاب ہوا، پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادیوں سے معاہدہ کیا ہے عملدرآمد بھی کرائیں گے، اگر معاہدے پر عمل درآمد نہ ہوا تو انتہائی اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دھرنے کے دوران ہم پرامن رہے،حکومت نے بھی کھلے دل کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں :