شادی کب کر رہے ہیں ؟ صحافی کے سوال پر بلاول کا دلچسپ جواب

پشاور  میں صحافیوں سے غیر  رسمی گفتگو  میں بلاول بھٹو  زرداری سے شادی کا سوال ہوا تو  انہوں نے اس کا دلچسپ جواب  دیا۔

پشاور  میں سینیئر صحافیوں سے غیر  رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے پوچھا کہ شادی کب کر  رہے ہیں؟ اس  پر  بلاول کا جواب تھا کہ شادی میں نےکرنی ہےکہ آپ نے؟ آپ کو کیا  پریشانی ہے؟ آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہے جو  آپ شادی کا پوچھ رہے ہیں؟

صحافیوں سے گفتگو میں بلاول کا مزید کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسٰی نے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ  پتھر  پر لکیر ہے اور ہمیں ان کی بات پر اعتماد ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نےکہا کہ پنجاب میں 20  حلقوں کے انتخابات کو  نہیں سنبھالا جاسکا  تو  پورے ملک میں کیسے دھاندلی  پر قابو  پائیں گے؟


مزید خبریں :