18 جنوری ، 2013
لاہور … لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹروں نے تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی، ڈاکٹروں نے آوٴٹ ڈور کی بجائے پارکنگ شیڈ میں مریضوں کو چیک کیا۔ ینگ ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں آج تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی۔ ینگ ڈاکٹروں نے آوٴٹ ڈور میں کام کرنے کی بجائے سروسز اسپتال کے پارکنگ شیڈ میں ٹیبل اور کرسیاں رکھ کر مریضوں کو چیک کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوں گے وہ آوٴٹ ڈور میں کام نہیں کریں گے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آوٴٹ ڈور میں معمول کے مطابق کام ہورہا ہے۔ محکمہ صحت نے اسپتال کے ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ آوٴٹ ڈورمیں کام نہ کرنیوالوں کوغیرحاضری کانوٹس دیاجائے۔