18 جنوری ، 2013
لاہور … ویمنز ورلڈ کپ بھارت میں ہی ہوگا، پاکستان ٹیم ممبئی کے بجائے کسی دوسرے شہر میں میگا ایونٹ کے میچز کھیلے گی، حتمی فیصلہ آج ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ویمنز ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے کس شہر میں جاکر کھیلے گی، حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔ البتہ ویمنز ورلڈ کپ بھارت سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کی زیر غور تجویز بی سی سی آئی نے مسترد کردی ہے اور آئی سی سی کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان سمیت ہر ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ بی سی سی آئی کی یقین دہانی کے بعد آئی سی سی نیویمنز ورلڈ کپ بھارت میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ البتہ پاکستان کے گروپ بی کے میچز ممبئی کے بجائے کولکتہ یا بنگلور میں کرائے جاسکتے ہیں ۔